ورلڈ کپ میں‌ بھارتی ٹیم کی کون سی کمزوری شکست کا سبب بنی؟ کوچ روی شاستری نے بتا دیا

0
62

ورلڈ کپ سے انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے باہر ہو جانے پر بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے. سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندستان کا مڈل آرڈر جدوجہد کرتا رہا اور سیمی فائنل میں ٹاپ آرڈر کے خاتمے کے بعد سنبھل نہیں پایا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہا کہ عالمی کپ سے پہلے، ٹورنامنٹ کے دوران اور ٹورنامنٹ کے بعد مڈل آرڈر میں چار نمبر کو لے کر بحث مسلسل جاری ہے۔ اس ترتیب نے ہندوستانی بلے بازی کو کمزور کیا، خاص طور پر سیمی فائنل میں، روی شاستری نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے چار نمبر پر لوکیش راہل، ہردک پانڈیا، وجے شنکر اور رشبھ پنت کو آزمایا لیکن کوئی بھی بلے باز اس ترتیب پر 50 کا اسکور نہیں بنا پایا۔

روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایک مضبوط بلے باز کی ضرورت تھی، عالمی کپ کا سفر ختم ہو چکا ہے اور ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہوگا، اس ترتیب نے ہمیں ہمیشہ پریشان رکھا اور ہم اس کا حل نہیں نکال پائے، واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر سابق بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور دھونی کو کوہلی کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں.

Leave a reply