ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں پرتگال نے ہنگری کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی، جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔
میچ کے 58ویں منٹ میں رونالڈو نے پنالٹی کک پر گول اسکور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں اپنی 39ویں کامیاب ضرب مکمل کی اور گوئٹے مالا کے لیجنڈ کارلوس روئیز کے ہم پلہ ہوگئے۔ اس گول کے ساتھ وہ لیونل میسی پر بھی سبقت لے گئے اور کوالیفائرز میں ان سے 3 گول آگے نکل گئے۔اس شاندار کارکردگی کے بعد رونالڈو کے بین الاقوامی گولز کی تعداد 141 ہوگئی، جو 223 میچز میں اسکور کیے گئے اور یہ کسی بھی مرد کھلاڑی کی جانب سے اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ رونالڈو نے اس سے قبل آرمینیا کے خلاف 0-5 کی فتح میں بھی 2 گول کیے تھے، یوں وہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے ابتدائی 2 میچز میں 3 گول داغ چکے ہیں۔اس جیت کے بعد پرتگال گروپ ایف میں 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، ہنگری اور آئرلینڈ ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
کورٹ میں پاک-بھارت ایشیا کپ میچ منسوخ کرنے کی درخواست دائر
شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش واپس لے لی
پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ
بچے کا نام نہ رکھنے پر جوڑے کی طلاق کی درخواست، عدالت کا نوٹس