![worldcup](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/08/worldcup.jpeg)
آئی سی سی کی ورلڈکپ ٹرافی بھارت کے تاریخی شہر آگرہ میں تاج محل کے سامنے پہنچادی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر ٹرافی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو آگاہ کیا کہ ورلڈکپ آنے میں صرف 49 روز باقی رہ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت پہلی بار دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ، ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور بھارت کے 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے۔
5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس رنگا رنگ عالمی میلے کے میچز دیکھنے کے خواہش مند 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی۔
میگا ایونٹ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔