عالمی ماحولیاتی کانفرنس :پاکستان کی کس تجویزکوعالمی برادری نے بڑاسراہا:تفصیلات آگئیں

0
19

واشنگٹن:عالمی ماحولیاتی کانفرنس :پاکستان کی کس تجویزکوعالمی برادری نے بڑاسراہا:تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں دو روزہ عالمی ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس کا آج آخری روز تھا، جس میں پاکستان کی ایک اہم تجویز کو بہت سراہا گیا ہے

عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کی۔پاکستان نے 2030 تک مجموعی کاروں کی تعداد کا 30 فیصد الیکٹرک پر منتقل کرنے کی یقین دہانی کرادی، جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا

امریکی صدر جو بائیڈن نے 2030 تک ماحول کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی کا اعلان کیا۔

Leave a reply