سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی دیا ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے ہیموفیلیا کا عالمی دن منایا گیا.
تقریب میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے چمکتے ستاروں عمیر میر، آصف خواجہ، ڈاکٹر سلمان ادریس بٹ اور رضوان بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی.
مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے استقبالیہ گانے اور دیگر پرفارمنس کر کے حاضرین سے داد وصول کی.
دیا ویلفئیر کے ڈائریکٹر محمد عامر نے اس ادارے کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اس کے بعد دیا ویلفئیر اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طالبات نے الگ الگ ہیموفیلیا پرشاندار ٹیبلو پیش کیا جس نے ہال میں موجود افراد کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا.
ہیموفیلیا کی تاریخ، تشخیص و علاج پر مبنی مفصل ڈاکو مینٹری حاضرین کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی.
مہمان خصوصی عمیر میر، آصف خواجہ اور ڈاکٹر سلمان نے اپنے خطاب میں ہیموفیلیا کے مریضوں کے علاج کے لئے مالی امداد پر زور دیا.
پروگرام کے اختتام پر تقریب میں شریک مہمانانِ خصوصی، سکول پرنسپلز، شاعروں، صحافیوں، سیاسی و سماجی شعبوں میں خدمت کرنے والی شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو شیلڈز پیش کی گئیں.