عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں‌

نیویارک :عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں‌،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی نئی قسم ’ اومی کرون‘ سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوگئی۔

کورونا کی نئے ویرینٹ کی خبر نے عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے اور خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمتیں اپریل 2020 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 8.62 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 73.60 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 9.36 ڈالر کم ہوکر 69.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں اسٹاک مارکیٹ پر بھی اس کا اثر پڑا ہے اور امریکا، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی۔

خیال رہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک نے افریقی ممالک سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے بھی افریقی ملکوں سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ یہ پابندی جنوبی افریقا، زمبابوے، موزمبیق اورنمیبیا سمیت دیگر ملکوں پر لگائی گئی ہے۔

 

Comments are closed.