عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے کہاکہاگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے ایک مضبوط اور مثبت محرک فراہم کیا ہے۔

رپورٹ میں نمایاں کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا اسٹاک انڈیکس تین گنا تک بڑھ چکا ہے، جبکہ 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یورو بانڈز کی قیمت 40 سینٹ سے بڑھ کر 80 سینٹ تک پہنچ گئی ہے مہنگائی کی سالانہ شرح جو کچھ عرصہ قبل چالیس فیصد تک جا پہنچی تھی، اب تقریباً صفر کے قریب آ چکی ہے۔

گزشتہ سال پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کی شرح نمو 2.5 فیصد تک بحال ہوئی، جبکہ مالیاتی توازن بھی غیر معمولی حد تک بہتر ہوا ہے رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو مستقبل میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش موقع قرار دیا گیا ہے۔

Shares: