کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اعلان کردہ ٹیم میں بھارت کے اوپنر یشاوی جیسوال، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں۔ سری لنکا کے کامندو مینڈس، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر ایلکس کیری اور کپتان پیٹ کمنز بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔بولنگ لائن اپ میں بھارت کے جسمپریت بمرا اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری شامل ہیں، جبکہ جنوبی افریقا کے کاغیسو رباڈا کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

نعمان علی کی شاندار کارکردگی:
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے چیمپئن شپ سیزن میں 6 ٹیسٹ میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بنے۔جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف ایک ٹیسٹ میں 70 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جنوری 2025 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 6-41 کی شاندار کارکردگی دکھائی۔

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں انہوں نے 3-101 اور 8-46 کی شاندار بولنگ کی، جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ساجد خان کے ساتھ مل کر مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نعمان علی کی اوسط اور اسٹرائیک ریٹ 100 سے زائد اوورز کرانے والے تمام باؤلرز سے بہتر رہی۔ ان کی 8-46 کی اننگز چیمپئن شپ کی بہترین بولنگ کارکردگی ثابت ہوئی۔

واضح رہے کہ یہ کارکردگی نہ صرف ان کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ بھی ہے۔

آئندہ بجٹ میں چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان

پاک امریکہ تعلقات نئے دور میں داخل، معاشی استحکام اور علاقائی امن اولین ترجیح ہے،وزیرِاعظم

نیٹ میٹرنگ ختم نہیں ہو رہی، شفاف اور پائیدار نظام کی طرف جا رہے ہیں، اویس لغاری

ایران میں قتل ہونے والے 8 مزدوروں کے لواحقین کو 10 لاکھ فی خاندان امداد

Shares: