ورلڈکپ میں جانےسے پہلے ٹیم میں کیا کرنیوالے ہیں ؟مصباح الحق نے بتا دیا
بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں کنڈیشنز کبھی بھی ایک جیسی نہیں رہتی،

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں باونسی، ان ایون، لو باوئنس اور اسپن وکٹ بھی مل سکتی ہے، کھلاڑیوں کو مختلف کنڈیشنز کے لیے تیار کر رہے ہیں، سب کوچز ایک پیج پر ہیں، ہر کھلاڑی کی تکنیک مختلف ہوتی ہے، سمجھانے کا طریقہ بھی مختلف ہوتا ہے،یہ درست ہے کہ کھلاڑی کوچز کے مختلف طریقہ کار سے کنفیوز ہوجاتے ہیں، گیم میں ہیٹ آف دا موومنٹ میں اونچ نیچ ہوجاتی ہیں، درگزر کرنا چاہیے،محنت سے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں ضرور جیتیں گے،بابر اعظم زبردست کھیل رہا ہے، ٹیسٹ میں بھی پرفارمنس اچھی ہو رہی ہے سعود شکیل اور آغا سلمان دونوں اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں،

ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وقت ہے ،سیریز میں مسائل کو کم کرنے کی کوشش کریں گے فیلڈنگ کوزیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے ،سیریز میں سب کومحنت کرنی ہوگی ،فیلڈ نگ میں بہتری خوش آئند بات ہے،قومی کرکٹ ٹیم کا معیار بہتر ہوا ہے ،کھلاڑی اچھی کارکردگی کی کوشش کررہے ہیں،مڈل آرڈر کے مسائل پرتحفظات ہیں کوشش کریں گے حل کریں ،فیلڈنگ میں کیچز کم ڈراپ ہور ہےہیں،عامر کی ٹیم سے ڈراپ ہونے کی وجہ ان کی پرفامنس ہے ،عامر کی لندن میں فیملی کو مسائل بھی تھے ،ان سے ذاتی مسئلہ نہیں عامر نے ریٹائرمنٹ خود لی تھی ،وہ جارحانہ اوراچھے بالر ہیں،حارث نے 3سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مسائل کاسامنا رہا،ورلڈکپ میں جانےسے پہلے ٹیم میں بہتری لائیں گے،ٹیم کی کارکردگی میں مزیدبہتری کےلئے کوشاں ہیں،

Shares: