گوہاٹی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست نے بھارتی ٹیم میں ہلچل مچا دی ہے، اور کپتان رشبھ پنت کے ساتھ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سخت تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔

بدھ کے روز پروٹیز نے نہ صرف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو کلین سوئپ کیا بلکہ تقریباً 25 برس بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیت کر میزبان ٹیم کی تاریخ میں ایک اور شرمناک باب کا اضافہ کردیا۔549 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں صرف 140 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد اسٹیڈیم میں موجود مشتعل شائقین نے “گمبھیر ہائے ہائے” کے نعرے لگائے۔

گوہاٹی کی یہ ناکامی بھارت کی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بدترین شکست قرار دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل 2004 میں ناگپور میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 342 رنز، 2006 میں کراچی میں پاکستان سے 341 رنز، 2007 میں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف 337 رنز اور 2017 میں پونے میں آسٹریلیا سے 333 رنز کی ہاریں ریکارڈ پر موجود ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جنوبی افریقہ کی شاندار کارکردگی اپنی جگہ، لیکن بھارتی ٹیم کی حالیہ ناکامیوں نے واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ قیادت، ٹیم کمبی نیشن، حکمتِ عملی اور سلیکشن پالیسیوں میں پائے جانے والے انتشار کا ہے، جس پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے

پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی

جے یو آئی (ف) رہنما فرخ کھوکھر غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر گرفتار

بھارتی ہراسانی سے تنگ کشمیری شہری کی خودسوزی، خاندان انصاف کا متقاضی

Shares: