ننکانہ:تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک صحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے

ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)تیکھےسوالات کاخوف چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے بھاگ گئے

وساکھی تہوار,چیئرمین متروکہ وقف املاک گوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے واپس لوٹ گۓ,گوردوارہ جنم استھان کے مرکزی دروازہ پر ایڈمنسٹریٹر زون ننکانہ,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ,انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل اور کیئرٹیکر جنم استھان کے استقبال کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گۓ,

زونل آفس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک کی سیکرٹری بورڈ سمیت ننکانہ صاحب زون میں تعینات افسران سے خصوصی میٹنگ ناجائز تعمیرات پر سخت سرزنش,بند کمرہ میں میٹنگ کے بعد چیئرمین صحافیوں کا سامنا نہ ہو جاۓ واپس لاہور روانہ ہوگۓ صحافی گوردوارہ جنم استھان میں انتظار کرتے رہ گۓ

متروکہ وقف املاک زونل آفس ننکانہ صاحب کے ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان نے غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لینے کے لیےسیکرٹری بورڈ فرید خان کے ہمراہ اچانک دورہ کا پروگرام بنایا بورڈ آفس سے نکلنے کے ساتھ کی خبر ننکانہ صاحب زونل آفس میں تعینات ایڈمنسٹریٹر زون ننکانہ صاحب چوہدری تنویر احمد ,ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ننکانہ صاحب فضل الرحمن بٹ ,انچارچ اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد تک پہچی تو تمام افسران گوردوارہ جنم استھان کے گیٹ پر پہنچ گۓ جبکہ کیئرٹیکر گوردوارہ جنم استھان میں جاری وساکھی تہوار کو مدنظر رکھتے ہوۓ استقبال کی تیاری مکمل کی جو دھری کی دھری رہ گئیں

جب چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ارشد فرید خان نے گاڑی میں موجود رہتے ہوۓ زونل آفس آنے کا حکم صادر کیا جس کے بعد انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل ملک زاہد امجد چیئرمین کے پیچھے موجود گاڑی اور باقی افسران اپنی گاڑی میں زونل آفس روانہ ہوگۓ ,ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو بائی پاس روڈ پر موجود شہریوں نے ناجائز تعمیرات اور جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بتایا جس پر افسران زون ننکانہ صاحب سیکورٹی گارڈز کا بتا کر اپنی جان خلاصی کروانے کی کوشش میں مصروف رہے

ذرائع کے مطابق جس پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے سخت سرزنش کی اور بعد میں زونل آفس کے بند کمرہ میں میٹنگ کی گئی

ذرائع نے انکشاف کرتے ہوۓ بتایا کہ سیکرٹری بورڈ کی بریفنگ کے بعدچیئرمین واپس لاہور روانہ ہوگۓ ،سیکرٹری بورڈ نے زونل آفس میں تلاش چیئرمین میں آنے والے صحافیوں کو بتایا کہ ناجائز تعمیرات کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں چیئرمین کو آگاہ کر دیا گیا تھا جس پر وہ اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ واپس چلے گۓ ہیں,

معتبر ذرائع کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر سیکرٹری بورڈ اور زونل آفس میں تعینات افسران کی کوشش تھی کہ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کو صحافیوں کے سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑے اسی لئے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈصحافیوں کودیکھ کرگوردوارہ جنم استھان کے دروازے سے ہی بھاگ جانے میں عافیت جانی

Comments are closed.