پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کا احتجاج

پشاور ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنےاحتجاج کر رہے ہے،ڈبلیو ایس ایس پی جانب سے احتجاج تنخواہوں کی عدم آدایئگی اور فںڈز نہ ملنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، ڈبلیو ایس ایس پی کی احتجاج کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا عمل بھی روک دیا گیا ہے لہذا آج پشاور شہر صفائی سے محروم رہے گا،دوسری جانب ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج نہیں کرنا چاہ رہے لیکن 7 ماہ سے ہماری تنخواہوں کی عدم آدائیگی کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چھولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے اور ہمارے بچے فاقوں سے گزر رہے ہے،لہذا حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ہماری تنخواہوں اور فنڈز کی فراہمی یقینی بنائے ،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کو تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے،

Comments are closed.