اب واٹس ایپ پر آڈیو میسج کے علاوہ ویڈیو میسج بھی ممکن!
سماجی رابطوں کی آن لائن ایپ واٹس ایپ اب بہت جلد اپنے صارفین کیلئے ویڈیو میسج فیچر متعارف کرائے گی جبکہ واٹس ایپ بِیٹا اِنفو ویب سائٹ نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے بِیٹا اپ ڈیٹس میں نئے ویڈیو میسج فیچر کی نشان دہی کی،اس فیچر سےواٹس ایپ صارفین جلد ایک منٹ کی ویڈیو بھی بھیج سکیں گے۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق چونکہ ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے فوری طور پر بھیجی جاتا ہے، لہٰذا اس سے معاملے کی عجلت کا احساس پہلے سے ریکارڈ شدہ ویڈیو سے زیادہ ہوتا ہے۔ جبکہ اس فیچر کی نشان دہی واٹس ایپ بِیٹا کے آئی او ایس 23.12.0.71 اور واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ 2.23.13.4 ورژن میں کئی گئی ،تاہم، کمپنی کی جانب سے فیچر اجراء کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کا کہنا تھا پیغامات بھیجنے کے 15 منٹ بعد بھی میسج ایڈٹ کیے جا سکیں گے۔ واٹس ایپ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا حصہ ہے جو فیس بک اور انسٹاگرام کا بھی مالک ہے۔یہ فیچر واٹس ایپ کے دو ارب سے زیادہ صارفین کے لیے آئندہ ہفتوں میں متعارف کروایا جائے گا۔ واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ انڈیا ہے، جہاں اس کے 48 کروڑ 70 لاکھ صارفین ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:
واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ
نواز شریف؛ بی اے کی ڈگری گم، پنجاب یونیورسٹی سے ڈُپلی کیٹ ڈگری مل گئی
پارلیمنٹ میں میرا جنسی استحصال ہوا، خاتون رکن پارلیمنٹ پھٹ پڑی
9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا جیل کے اندر ٹرائل کا فیصلہ
بورس جانسن نے ارکان پارلیمنٹ کو گمراہ کیا. رپورٹ میں انکشاف
حافظ نعیم کا حشر آج عمران خان جیسا ہوا ہے۔نثار کھوڑو
9مئی میں ملوث شہریوں کوبےخطا گرفتار نہیں کیا گیا،امریکی رکن کانگریس کا صدر جوبائیڈن کوخط
میسیجنگ سروس کی جانب سے گزشتہ پیر کو ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ تھا پیغام میں سپیلنگ کی غلطی کی تصحیح سے لے کر اس میں اضافی تفصیلات لکھنے تک ہم آپ کو اپنی چیٹس پر زیادہ کنٹرول دینے کے لیے پرجوش ہیں۔