وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ، پیشی پر آئے شہری کو وکلاءنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

0
71

لاہور(ماڈل ٹاؤن) ماڈل ٹاؤن کچہری میں وکلاء گردی کا ایک اور معاملہ،وکلاء نے پیشی پر آئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ویڈیو بھی بناتے رہےتفصیلات کے مطابق عثمان جاوید ولد شیخ محمد جاوید مقدمہ کی پیروی کے سلسلے میں صبح8 بجے صابر حسین جودیشنل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن آیا جہاں حاضری کے بعد ہمراہ اپنے وکیل محمد اظہر جج حارث صدیقی کی عدالت پہنچا تو محمد اکمل ،سمیع الدین ،ایڈووکیٹ سید اعجاز حسین شیرازی اور 4،5 وکلاء حملہ آور ھو گئے تشدد سے شہری کی آنکھ زخمی ہو گئی اور خون جاری ہو گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جائے گی ملزمان جلد پقلیس کی گرفت میں ہونگے
سول ساسائٹی اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے وکلاء کے اس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کو اپنے رویہ میں تبدیلی لانی چاہیے انصاف ہر انسان کا بنیادی حق ہے سزا اور جزا کیلیے عدالتیں اور معزز جج موجود ہیں وکلاء کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور بار کونسل کو بھی ایسے وکلاء کا سدباب کرنا چاہیے

Leave a reply