قومی اسمبلی نے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا ہے۔
ترمیم رکن قومی اسمبلی زہرا ودود فاطمی کی جانب سے متعارف کروائی گئی، جسے کثرتِ رائے سے منظور کیا گیا۔ترمیم کی منظوری گزشتہ روز فنانس بل 2025-26 کی منظوری کے دوران دی گئی۔قومی اسمبلی سے منظور شدہ ترمیم کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی تنخواہیں اب ارکانِ قومی اسمبلی کے برابر ہوں گی۔
وزرا کی تنخواہوں کو سرکاری افسران (سول سرونٹس) کی تنخواہوں سے غیر منسلک کر دیا گیا ہے۔1975 کے ایکٹ کے تحت، وزرا کی تنخواہوں میں اضافہ سول سرونٹس کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد خودکار طور پر ہوتا تھا، اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ترمیم میں "خود بخود” کا لفظ ختم کر کے "وقتاَ فوقتاَ” شامل کیا گیا ہے، یعنی اب اضافہ صرف باقاعدہ فیصلہ یا منظوری کے بعد ہو سکے گا۔
ترمیم کا مقصد
ترمیم کا بنیادی مقصد وزرا کی تنخواہوں میں شفافیت لانا اور انھیں پارلیمانی ارکان کے برابر کرنا ہے، تاکہ تنخواہوں کا فیصلہ قانون سازی یا پالیسی کے تحت ہو، نہ کہ خودکار نظام کے تحت۔یہ پیشرفت تنخواہوں اور مراعات کے نظام کو باقاعدہ بنانے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، انتظامیہ کی نااہلی سے سڑکیں زیرِ آب
روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹم کی ترسیل 3 سال کے لیے مؤخر کر دی
بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے نئے سربراہ پراگ جین مقرر، روی سنہا کو توسیع نہ ملی