چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
باغی ٹی وی: ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا شبقدر پولیس کے مطابق ملزمان نے مسجد میں تکرار کے بعد گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں 32 سالہ مسکین جبکہ 28 سالہ عبدالصمد پسران شمشاد جاں بحق ہوئے،مقتولین آپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہوئے۔
مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمی کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا مقتولین کے بھائی منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
راولپنڈی: خاتون سے مبینہ زیادتی کر نیوالے 2 ملزمان گرفتار
دوسری جانب چارسدہ کی مقامی عدالت نے تہرے کے قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی،دو سال قبل چارسدہ کے جوڈیشل کمپلکس کے احاطے میں باپ بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مجرموں کو ایڈیشنل سیشن چارسدہ کے جج عبدالحسن مہمند نے سزا سنا دی،تینوں مجرم آفس میں بھائی ہیں، مجرموں نے بدلہ لینے کے لیے مخالفین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔