وزیر دفاع کے بعد وزیراعظم کے مشیر بھی کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان تو کرونا سے صحتیاب ہو گئے تا ہم وزیراعظم عمران خان کے ایک مشیر کو کرونا ہو گیا ہے
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کرونا کا شکار ہو گئے ہیں،بابراعون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی معمولی علاما ت ظاہر ہوئی ہیں جس کے بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ،انہوں نے عوام سے صحتیابی کی اپیل کی ہے
I have just been tested Covid positive. Experiencing mild symptoms and in high spirits. I have quarantined myself at home and will continue my official duties from there. Please wear masks and keep distance. May Allah bless us all. pic.twitter.com/x4fSXdgXEO
— Babar Awan (@BabarAwanPK) April 2, 2021
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں اور انہوں نے قرنطینہ کر رکھا ہے،
قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی
کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ
چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی