وزیر خارجہ سے افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی کی ملاقات، اہم امور پر ہوئی بات

وزیر خارجہ سے افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی کی ملاقات، اہم امور پر ہوئی بات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنما محمد کریم خلیلی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان میں برادرانہ تعلقات ہیں،پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیںافغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے بین الافغان مذاکرات میں اب تک ہونیوالی پیش رفت خوش آئند ہے دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں،ہم بین الافغان مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے لوگوں کی سہولت کیلئے نئی ویزہ پالیسی متعارف کروائی ہے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے خطے میں امن و استحکام افغانستان میں دیرپا قیام امن سے منسلک ہے،

قبل ازیں گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے افغان حزب وحدت اسلامی کے رہنماء محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین محمد کریم خلیلی نے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ افغان قوم افغان مہاجرین کی طویل مدتی مہمان نوازی پر پاکستان کا شکر گزارہے۔سیاسی قیادت اور عوام کو مزید قریب لانے میں اسپیکر اسد قیصر کے کردار کو سراہتا ہوں۔

Comments are closed.