وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس

0
31
وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس #Baaghi

وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ، محمد شہزاد ارباب کی زیر صدارت، وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

کئی روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں تمام وزارتوں کے اگلے دو مالی سالوں کے دوران اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔طے پا جانے والے اہداف کی روشنی میں وزارتوں اور وزیراعظم کے مابین کارکردگی کے دو سالہ معاہدے کئے جائیں گے۔جائزہ کمیٹی نے ابتدائی طور پر وزارت انسانی حقوق، وزارت داخلہ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیفران ڈویژن کے اہداف کا جائزہ لیا۔

وزارتوں نے آئندہ دو مالی سالوں کے اھداف کو آٹھ سہ ماہیوں میں تقسیم کر کے پیش کیا۔شہزاد ارباب کا کہنا ہے کہ وزارتوں کو اپنے اہداف متعین کرنے سے متعلق فیڈ بیک دے رہے ہیں۔ یہ فیڈ بیک وزارتوں کو اپنے اہداف کے تعین اور موثر تکمیل میں معاون ثابت ہوگا۔کارکردگی کے دو سالہ معاہدے کا مقصد وزارتوں کو واضح روڈ میپ فراہم کرنا ہے۔ شہہر سہ ماہی کے اختتام پر وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ طے کردہ اہداف کے مطابق لیا جاۓ گا۔

جائزہ کمیٹی میں پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین جہانزیب خان، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، کیبنیٹ ڈویژن، فنانس ڈویژن اور پلاننگ کمیشن کے سینئر حکام بھی شامل ہیں۔

Leave a reply