سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ہی دن میں تیسرا بڑا سائبر حملہ ہوا جس کے باعث صارفین کو لاگ ان اور لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہیکر گروپ ڈارک اسٹورم ٹیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور ٹیلیگرام پر اس کا اعتراف کیا ہے۔ ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک بڑے گروپ یا کسی ملک کی کارستانی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایکس پر روزانہ سائبر حملے ہوتے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ منظم انداز میں کیے گئے ہیں۔آج امریکا اور یورپی ممالک میں ٹیسلا پلانٹس اور ایلون مسک کے اسٹورز پر بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔
امریکا، برطانیہ، پرتگال، ملائیشیا اور آئس لینڈ میں 100 سے زائد مظاہروں کی اطلاعات ہیں جن میں ٹیسلا کار شورومز پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی شامل ہے۔یہ سلسلہ وار حملے اور مظاہرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہیں جو مستقبل میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔
ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی
محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی
بنوں کینٹ حملے میں ہلاک 16 دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل
چیمپئنز ٹرافی فائنل ،پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر آئی سی سی کی وضاحت