ایکس، چیٹ جی پی ٹی اور مختلف ویب سائٹس اوپن نہیں ہو رہی، دنیا کے مختلف خطوں میں صارفین انٹرنیٹ صارفین ان سروسز تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔
اس کی وجہ کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں مسائل کے باعث ایکس سمیت متعدد ویب سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہو رہی۔کلاؤڈ فلیئر ایسی انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر کمپنی ہے جو کانٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک کے طور پر کام کرتی ہے۔یعنی ویب سائٹس کے مواد کو تیزی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرتی ہے اور اب اس کے سسٹم میں نامعلوم خرابی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہم مسئلے سے آگاہ ہیں اور اس کے بارے میں جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق کلاؤڈ فلیئر کے سسٹم میں خرابی کے باعث ایکس ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔کلاؤڈ فلیئر کے باعث بیشتر ویب سائٹس لوڈ نہیں ہو رہیں مگر جو لوڈ ہو رہی ہیں ان میں بھی کانٹینٹ اور تازہ ڈیٹا غائب ہے۔زیادہ تر متاثرہ ویب سائٹس میں انٹرنل سرور ایرر نظر آرہا ہے۔








