کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔
باغی ٹی وی : لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے،پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔
ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے،سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی، 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں آتشزدگی، 7 منزلہ رہائشی عمارت بھی متاثر
دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کے رکن رہنے والے مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کےصدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔