دنیا بھر میں ایکس سروس بحال ہو گئی

0
179

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)کی سروس بحال ہوگئی، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن دونوں کی سروس آج صبح 11 بجے سے دنیا بھر میں ڈاؤن رہنے کے بعد ایک بار پھر بحال ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں ٹویٹر (ایکس) کی سروس کام نہیں کر رہی، ڈاؤن ڈیٹکٹر ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹوئٹر ایکس کی سروسز پوری دنیا میں تعطل کا شکار ہیں۔ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر سے تقریباً 70 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔ سروس میسر نہ آنے پر سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے، اس بارے میں ابھی تک ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایکس پر جانے والے صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ’ویکم ٹو یور ٹائم لائن‘ لکھا نظر آیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی بڑا مسئلہ ہوا ہے۔

Leave a reply