ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت کی کمپنی ایکس اے آئی نے اپنی ڈیٹا اینوٹیشن ڈویژن سے کم از کم 500 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔
یہ ٹیم چیٹ بوٹ گروک کے لیے خام ڈیٹا کو سیاق و سباق کے ساتھ ترتیب دینے اور زمرہ جات میں تقسیم کرنے کی ذمہ داری انجام دے رہی تھی۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ کمپنی ڈاؤن سائزنگ کر رہی ہے۔ تمام برطرف کارکنان کو بتایا گیا ہے کہ انہیں تنخواہیں یا تو کنٹریکٹ مکمل ہونے تک یا پھر 30 نومبر 2025 تک ادا کر دی جائیں گی، تاہم نوٹس ملنے کے فوراً بعد ان کی کمپنی سسٹمز تک رسائی بند کر دی گئی۔
ایکس اے آئی نے میڈیا کے سوالات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مختلف اسامیوں پر نئی بھرتیاں جاری ہیں اور مستقبل میں "اسپیشلسٹ اے آئی ٹیچرز” کی ٹیم کو 10 گنا بڑھانے کا منصوبہ ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کمپنی کے چیف فنانس آفیسر مائیک لیبریٹور جولائی کے اختتام پر صرف چند ماہ خدمات انجام دینے کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔
موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی،مولانا فضل الرحمٰن
وفاقی وزیرِ جام کمال 3 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے
کراچی ڈیفنس میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 11 خول برآمد
ایشیا کپ 2025: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز