اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے کے بعد اپنے بیٹے ایوینرن اور امیت یار دینی کی شادی ملتوی کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب 16 جون کو تل ابیب کے رونیت فارم میں ہونا طے تھی، تاہم موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایران پر حملے سے قبل نیتن یاہو نے دیوار گریہ پر جا کر دعا بھی کی تھی۔ حملے کے بعد ایران نے "آپریشن وعدۂ صادق سوم” کے تحت بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل پر جوابی کارروائی شروع کی، جس کے دوران بڑے حملوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے تین اہلکار اور تین جوہری سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔جوابی کارروائی میں اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں جیسے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان اور کرمان شاہ میں میزائل حملے کیے۔ تہران میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت پر حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری جاں بحق ہوئے۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے ایران پر حملے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں نہیں الجھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات طے تھے لیکن نیتن یاہو نے حملہ کر کے سفارت کاری کو نقصان پہنچایا اور ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

بیرون ملک سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کے پاسپورٹس منسوخ کرنے کا فیصلہ

کراچی میں 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام، دلہا اور چچا گرفتار

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

Shares: