اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے دوحہ پر فضائی حملے پر معذرت کی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اسرائیل کے چینل 12 کے نمائندے باراک راویڈ نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس سے قطر کے وزیراعظم کو فون کیا اور دوحہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔یہ رابطہ اس وقت ہوا جب نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے مجوزہ امن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر قطری تکنیکی ٹیم بھی وائٹ ہاؤس میں موجود تھی۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے فضائی حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں حماس رہنما خلیل الحیہ تو محفوظ رہے، تاہم ان کے بیٹے اور معاون سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھا جب حماس کے مذاکرات کار امریکا کی تازہ ترین جنگ بندی کی تجویز پر غور کے لیے ملاقات میں شریک تھے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس

آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج

سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل

Shares: