اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں کل ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات طے ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، جنگ بندی اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ جنگ بندی کے لیے 60 روزہ منصوبے کی ضمانت دینے کے لیے تیار ہیں، جس میں ابتدائی دنوں میں 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور 18 یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی شامل ہے، جبکہ غزہ میں انسانی امداد اقوامِ متحدہ اور ہلالِ احمر کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

ادھر غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، ایک اور مکان پر بمباری میں مزید 12 فلسطینی شہید ہو گئے، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے دوحہ روانہ

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وفد جنگ بندی مذاکرات کے لیے دوحہ روانہ ہو چکا ہے، جب کہ حماس کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کی ملاقات آئندہ دنوں میں جنگ بندی کے کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

گوجرانوالہ: تھانے کی حوالات سے 5 ملزمان فرار،غفلت پر انکوائری کا حکم

یوم عاشورعقیدت و احترام سے منایا گیا، جلوس پُرامن طور پر اختتام پذیر

غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

غزہ مٰیں مزید 80 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 57 ہزار سے تجاوز

Shares: