جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری،بارکونسلرنے خوش آئند قرار دے دیا

justice yahya

جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تقرری کو پاکستان کی مختلف بار کونسلز نے خوش آئند قرار دے دیا

سندھ، لاہور، خیبر پختونخوا، بہاولپور اور اسلام آباد بار کونسلز نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان نامزدگی کا خیر مقدم کیا،بار کونسلز نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا،لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی خوش آئند ہے،انکی نامزدگی سے انصاف کی فراہمی کی توقع ہے،اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے،ملکی مفاد کے لئے جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی اہم قدم ہے،لائق تحسین ہے.

خیبر پختونخوا بار کے وائس چیئرمین صادق علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی چیف جسٹس تقرری احسن قدم ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک طویل عرصے کے لئے خیبر پختونخوا کے کسی جج کو چیف جسٹس تقرر کیا گیا،خیبر پختونخوا بار انصاف کی فراہمی، قانون کی بالا دستی کے لئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی.

واضح رہے کہ وزارت قانون نے یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے،جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی ہے،صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

Comments are closed.