معروف مذہبی و سماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی. نماز جنازہ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں مفتی محمد یوسف طیبی نے پڑھائی. نماز جنازہ میں محمد یحییٰ مجاہد،انکے صاحبزادوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، ترجمان تابش قیوم، مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور، لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی، شیخ محمد فیاض،رانا جبران سمیت کارکنان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی.
محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کافی عرصے سے علیل تھیں اور زیر علاج تھیں .محمد یحییٰ مجاہد کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر مرکزی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سیف اللہ خالد، حافظ طلحہ سعید ، حافظ خالد نیک، قاری محمد یعقوب شیخ و دیگر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے، آمین