تل ابیب: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں-

باغی ٹی وی : یہ دعویٰ اسرائیلی میڈیا ’دی یروشلم پوسٹ‘ نے کیا ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے حماس کے رہنما یحیٰی سنوار زندہ ہیں اور انہوں نے خفیہ طور پر قطر سے رابطہ قائم کیا ہےایک سینئر قطری سفارت کار نے خصوصی طور پر یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ براہ راست رابطے کی خبریں غلط ہیں، سفارت کار کے مطابق رابطہ حماس کے ایک سینیئر شخصیت خلیل الحیا کے ذریعے کیا گیا۔

خیال کیا جارہا تھا کہ یحیٰی سنوار 21 ستمبر کو غزہ میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے طویل عرصے سے سرکاری چینلز سے رابطہ قائم نہیں کیا تھا اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ حملے میں حماس کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا تاہم فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 22 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کراچی میں مبینہ بھارتی جاسوس گرفتار

22 ستمبر کو ایک رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل نے کہا تھا کہ فوجی انٹیلی جنس حکام اس امکان کی چھان بین کر رہے ہیں کہ یحیٰی سنوار مر گیا ہےاسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ یحیی سنوار اس سال اگست میں حماس کے سربراہ کے طور پر سامنے آئے تھے جب ان کے پیشرو اسماعیل ہنیہ ایران میں ایک دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔

یو این نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،منیراکرم

Shares: