قصور
ملک بھر کی طرح کل ضلع قصور میں بھی یکم مئی لیبر ڈے منایا گیا،سکولوں میں چھٹی،اشرافیہ کا فوٹو شوٹ،غریب گندم کی کٹائی میں مصروف رہا

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح
کل یکم مئی لیبر ڈے ضلع قصور میں بھی پورے زور و
شور سے منایا گیا
مگر جس غریب کے نام پہ یہ دن بطور یکجہتی منایا گیا اسی غریب طبقے نے کل بھی
محنت مزدوری کی

اشرافیہ فوٹو شوٹ کرکے دنیا کو دکھاتا رہا کہ غریب کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے مگر وہ اشرافیہ غریب کو مہنگی چیزیں بیچ کر اور اسی غریب سے رشوت وصول کرکے دنیا کے سامنے اظہار یکجہتی کرتا رہا مگر
غریب محنت کش طبقہ اپنے اہل و عیال کیساتھ کل بھی گندم کی کٹائی میں مصروف رہا کیونکہ اس غریب کو پتہ ہے آٹا لینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اور جو فری آٹا سرکار کی طرف سے دیا گیا وہ فری میں نہیں ملا بلکہ آٹے کی قیمت ڈبل کرکے دیا گیا ہے جس سے چند دن تک مفت آٹا ملا باقی ساری زندگی اب مہنگا آٹا خریدنا ہے

Shares: