یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک بھر میں جلسوں، ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس ضمن میں سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے5 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی یوم یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کراچی میں یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے اور شرکائے ریلی سے خطاب کریں گے۔
سیکرٹری جنرل امیر العظیم لاہور میں مال روڈ پر ریلی کی قیادت کریں گے۔ نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ ملتان میں راشد نسیم فیصل آباد میں اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ سکھر اور شکار پور میں ،میاں محمد اسلم اسلام آبادمیں عبدالغفار عزیز سیالکوٹ میں کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری ساہیوال اور صوبائی سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ شیخوپورہ میں یوم یکجہتی کے پروگراموں سے خطاب کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی صوبہ شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم سرگودھا میں اور سیکرٹری جنرل شمالی پنجاب محمداقبال خان اٹک میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کی قیادت کریں گے۔امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ پشاور میں کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔امیر جماعت اسلامی سندھ سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی حید رآباد میں ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی مٹیاری سندھ میں کشمیر ریلیوں سے خطاب کریں گے۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی حب میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے
جماعت اسلامی کے زیراہتمام مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں،تقریب آج بینک روڈ شاپنگ پلازہ کے احاطہ میں منعقد ہوگی ،تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹرخالد محمود ہوں گے ،تقریب صبح دس بجے شروع ہوگی ،تقریب سے قبل ایک بڑی ریلی صبح نو بجے نکالی جائے گی ،ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود کرینگے ۔ریلی بینک روڈ ، گیلانی چوک سے ہوتے ہوئے سنٹرل پریس کلب کے سامنے اختتامی پذیر ہوگی .ریلی کے بعد احاطہ شاپینگ پلازہ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوگی ۔تقریب میں ضلع مظفرآباد کے امرء کی قیادت میں قافلے پہنچیں گے ۔
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا