یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

0
65

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا، کشمیر کا پرچم سپیکر کی کرسی کے سامنے لہرایا گیا ہے، ایک جانب پاکستان اور دوسری جانب کشمیر کا پرچم رکھا گیا ہے.

قومی اسمبلی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس پارلیمان کی تاریخ میں قومی اسمبلی ہال کے اندر پاکستانی پرچم کے ساتھ کشمیر کا پرچم لہرایا گیا ہے۔ مسلح افواج کے جو جوان بھارت کی 9 لاکھ فوج کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر سردخانے سے باہر آیا۔ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بات کی کہ بھارت کے ساتھ بات چیت تب ہوگی جب مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔ وزیراعظم نے ساری دنیا کو باور کرایا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کرائے ورنہ یہ ایک خطہ کا مسئلہ نہیں رہے گا پوری دنیا کا مسئلہ بن جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر چل رہا ہے اور ہٹلر کا پیروکار ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے کرفیو کے باوجود وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر خوشی کا اظہار کیا اور پٹاخے چلائے۔ 70 سالوں میں ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے‘ 90 ہزار بچے یتیم ہوئے‘ 30ہزار خواتین بیوہ ہوئیں‘ پیلٹ گنوں سے 31 ہزار کشمیری بچے اور بچیاں نابینا ہوئے۔ 13 ہزار بچیوں کی عصمت دری کی گئی۔ پاکستان پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ کشمیر کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ اگر دنیا نے اس مسئلے پر توجہ نہ دی تو یہ جنگ دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ وقت آگیا ہے کہ ہم صرف مذمت تک محدود نہ رہیں بلکہ جنونی اور ظالم مودی کو جواب دینا ہوگا۔ مودی وحشی بن چکا ہے اس کا دماغ ٹھکانے لگانا ہوگا۔ دنیا کی پارلیمنٹس کی اکثریت مسئلہ کشمیر کی حمایت کر رہی ہے۔ ہر مسلمان پر فرض ہے کہ کشمیریوں کے لئے دینی فریضہ سمجھ کر باہر نکلے۔

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان

Leave a reply