یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاون کلاک پر ایک بھی مزید لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے۔ عالمی برادری بنیادی آزادیوں اور کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت میں ٹھوس کردار ادا کرے اور بھارت پر زور دے کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر جانے کی اجازت دے تاکہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حقائق کو بذات خود جان سکیں ،
یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ سمجھنا انتہائی ناگزیر ہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات سے نہ صرف جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور عالمی قانون کی صریحا خلاف ورزی کی بلکہ بھارت نے خود اپنے دستور کی پامالی کا بھی ارتکاب کیا۔درحقیقت یہ کشمیروں کی شناخت مٹانے اور کشمیریات کے تصور کو ختم کرنے کی کوشش تھی۔ بھارت کوزعم تھا کہ اپنے زیر قبضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی سالمیت کے ساتھ چھیڑچھاڑسے وہ کشمیری عوام کے اپنے جائز حق کے حصول کے جذبے کومجروح کرنے میں کامیاب ہوجائے گا یا پھر انہیں ان کے بنیادی حق استصواب رائے پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور کردے گا۔ لیکن بھارت کو ان دونوں مقاصد میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائیٹی سب ہی نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرکے عوام پر ظلم وستم اور جبر واستبداد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کشمیری عوام کی حمایت میں دنیا کے تقریبا تمام بڑے شہروںمیں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے بڑے ممالک نے بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہارکیا جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے چھ ماہ کے عرصہ کے دوران تین مرتبہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر غور کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے آزمائش کی اس گھڑی میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حمایت میں کچھ بڑھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔ لاک ڈاون کلاک پر ایک بھی مزید لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے۔
وزیرخارجہ نے پاکستان کے اس پختہ عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہادر کشمیری عوام کی عزت ووقار کے تحفظ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کے ناقابل تنسیخ اور جائز استصواب رائے کے حق کے حصول تک ان کی جدوجہد میں بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا
کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے
یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد