وزیراعظم ہاؤس میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل کھیلنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب ہوئی،
وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ہاکی کے کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے.وزیراعظم محمدشہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کےسامنے مہمان خصوصی بن کرنہیں بلکہ آپ کی شاندارکارکردگی کو سراہنے کیلئےموجودہوں.آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ ہاکی ٹیم ہے.پوری قوم اس بات کی گواہی دے رہی ہے کہ آپ فائنل ہارے نہیں جیتے ہیں.میری خواہش ہےکہ آپ کی کارکردگی ایسی ہوکہ ماضی کے ہیروز آپ میں دکھائی دیں.مجھے یقین ہےکہ ہاکی کا کھیل دوبارہ عروج حاصل کرے گا.آپ اور آپ کی ٹیم کی مربوط کاوش آج رنگ لائی ہے.آپ کی یہ کارکردگی مستقبل کی جیت کی نویدہے.میں آپ کو،آپ کی ٹیم اور آپ کے آفیشلزکومبارکباداور سلام پیش کرتاہوں.ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے.گزشتہ دورحکومت میں 16ماہ ہمارے لئے انتہائی مشکل تھے.ان مشکل حالات میں بھی ہم نے ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا.رانامشہود سے کہوں گا کہ ان کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس میں شامل کیاجائے.ڈیپارٹمنٹس میں شمولیت سے کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل ہوں گے، پچھلی ڈیڑھ دو دہائیوں سے پاکستان کی ہاکی انحطاط پذیر تھی اور سمجھ نہیں آتی تھی کہ کب پاکستان کے عوام آپکا کھیل دیکھ کر پھر سے فخر محسوس کرینگے میں بلاخوف تردید کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی ہاکی کے پرانے دن واپس آنا شروع ہوگئے ہیں،یقیناً یہ آپکی مسلسل محنت آپ کے کوچز کی ٹریننگ اور ماں باپ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آپکی محنت رنگ لائی ہے
بنوں سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی خواب دیکھ رہا ہوں کیونکہ پچھلے وزیراعظم نے تو ہمارا ہاکی کا سارا سسٹم ہی ختم کردیا تھا ڈیپارٹمنٹ سپورٹس بھی ختم کردی تھیں۔
اذلان شاہ ہاکی کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پر وقار تقریب میں کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے گئے، ہاکی کے ساتھ جیولین تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم، پیرس اولمپکس سے قبل اہم ایونٹس کی تیاری کےلیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان، ہاکی فیڈریشن اور رائفل شوٹنگ کو بھی گرانٹ دی گئی،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو 10، 10 لاکھ روپے کے چیک دیے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی سفیان خان نے تقریب میں ہاکی کھلاڑیوں کی نوکری کی بحالی کی درخواست کی تھی،تقریب میں صرف ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ پیرس اولمپکس سے قبل اہم ایونٹس میں شرکت اور اس کی تیاری کےلیے پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان کو 25 ہزار پاؤنڈ کا چیک دیا گیا، جیولن تھرو کے کھلاڑی ارشد ندیم کو ایک کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کےلیے چھ کروڑ روپے اور پیرس اولمپکس کی تیاری کےلیے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کےلیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا گیا








