حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی،امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر نے غزہ جنگ بندی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے مشروط کردی۔
باغی ٹی وی : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ حماس یرغمالیوں کو رہاکرتا ہے توکل ہی جنگ بندی ہوجائےگی اور اگر اسرائیل نے رفح پر چڑھائی کی تو اسے ہتھیار فراہم نہیں کریں گے،معصوم شہریوں کے قتل عام کے لیے توپ خانے اورگولہ بارود اسرائیل کو نہیں دیں گے۔
دوسری جانب رفح سے جبری انخلا ور شمالی و وسطی غزہ پر شدید بمباری جاری ہے، اسرائیلی فوج نے رفح کےمشرقی اور وسطی علاقوں سے فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ 3 لاکھ فلسطینیوں کا انخلا کرادیا رفح میں بڑا آپریشن روکنے کے لیے امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کردی، یورپی یونین نے رفح سے جبری انخلا ناقابل بردا شت قرار دے دیا جب کہ عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنےکی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔
محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
ادھر اسرائیلی فوج نے ہفتے کے رو ز حماس کی طرف سے کیے گئے راکٹ حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ راکٹ اسرائیلی اہداف پر رفح سے داغے گئے تھے، جن کا ہدف رفح سے جنوبی غزہ کی طرف کرم شالوم راہداری تھی۔
شالوم راہداری کو پچھلے اتوار سے ہی اسرائیلی فوج عاضی بندش کے نام پر بند کر چکی ہے اس وقت کا جواز اسی نوعیت کے ایک حملے کو بنایا گیا تھا، اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز داغے گئے تازہ راکٹ حملوں کے بارے میں کہا ہے چار راکٹوں کی نشاندہی ہو گئی ہے کہ وہ رفح کے علاقے سے ہی داغے گئے تھے۔
نان روٹی ایسوسی ایشن روٹی 15 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند
تاہم فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان راکٹوں میں سے ایک راکٹ کو اسرائیلی دفاعی نظام راستے میں ہی روکنے میں کامیاب رہا، البتہ تین راکٹ راستے میں نہ روکے جا سکے اور یہ کرم شالوم راہداری کے آس پاس کے علاقے میں جا گرے۔
اسراییلی فوج کے جاری کردہ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے ‘کوئی اسرائیلی ان تازہ راکٹ حملوں سے ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔’ اس سے قبل کرم شالوم پر راکٹ حملے کے نتیجے میں چار فوجیوں کے مرنے کی اطلاع دی گئی تھی۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ جمعہ کے روز بھی رفح کے اسی علاقے سے راکٹ داغا گیا تھا۔اس کا ہدف بھی وہی کرم شالوم کا وہ علاقہ تھا کہ جنوبی غزہ اور کرم شالوم کے درمیان کے علاقے کو نشانہ بنیا جائے۔۔جو ہفتے کے روز داغے گئے راکٹوں کا ہدف بھی رہا۔اسی کے بعد پچھلے اتوار کو اسرائیلی فوجی حکام نے شالوم راہداری بند کر دی تھی۔
پاکستانی ائیرلائن پر یورپی ملکوں میں عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
ہفتے کے روز داغے گئے حملے اسرایجلی فوج کی طرف سے مشرقی رفح میں کرائے گئے جبری انخلا کے فوری بعد کی کارروائی ہیں۔ واضح رہے رفح اس وقت 14 لاکھ سے زیادہ پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے۔ جو سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جنگ کی تباہی کے بعد غزہ کی پٹی سے نکل کر یہاں آئے ہیں ۔
اسرائیل کے فوجی ترجمان نے ہفتے کے روز کہا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا میں کارروائی کرنے والی اسرائیلی افواج حماس کو وہاں اس کی فوجی صلاحیتیں دوبارہ قائم کرنے سے روک رہی ہیں۔
ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگاری نے رپورٹرز کو بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے گذشتہ ہفتوں میں جبالیا میں حماس کی فوجی صلاحیتوں کی بحالی کی کوششوں کی نشاندہی کی، ہم ان کوششوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں کارروائی کر رہے ہیں غزہ شہر کے زیتون ضلع میں کام کرنے والی اسرائیلی افواج نے تقریبا 30 فلسطینی مزاحمت کاروں کو ہلاک کر دیا۔