حریت رہنما یاسین ملک جو اس وقت بھارت کی تہاڑ جیل میں قید ہیں، کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ ریحانہ حسین ملک وفات پا گئی ہیں
یہ افسوسناک خبر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے قریبی ذرائع کی جانب سے فراہم کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشعال ملک کی والدہ کا انتقال ایک طویل علالت کے بعد ہوا۔مشعال ملک اور ان کے اہلِ خانہ کے مطابق ریحانہ حسین کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات، 16 جنوری 2025 کو دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے ایچ 11 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
ریحانہ حسین ملک کے انتقال پر کشمیر اور پاکستان میں سیاسی و سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب اس وقت غم و اندوہ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔یاسین ملک بھارتی جیل میں قید ہیں، انہیں مشعال ملک کی والدہ کی وفات کی اطلاع نہیں دی جا سکی،








