اداکارہ یشما گل نےاداکارہ او ر دوست ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا-
یشما گل او ر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہو رہی ہےجس نے سب کو حیران کردیا، جس میں وہ ایک جیولری شو روم میں موجود ہیں، ویڈیو میں پہلے ہانیہ عامر اپنی دوست کو انگوٹھی پہناتی ہیں، اور پھر یشما گل محبت بھری شوخی سے ہانیہ کو انگوٹھی پہنا کر یہ کہتی ہیں کہ ہانیہ کی شادی مجھ سے ہورہی ہے، یہ بہت امپورٹنٹ ہے، اس کے بعد وہ ’مائن‘ کی آواز لگا کر گویا رشتے پر مہر لگا دیتی ہیں۔
مداحوں نے اس منظر کو کسی فلمی سین کی طرح سراہا، مگر سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد نے اس ’’دوستی سے کچھ آگے‘‘ قدم پر تنقید بھی کی کچھ صارفین نے ان پر نئی نسل کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خاص طور پر خواتین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔
اسرائیل: ریستوران میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک،22 سالہ مشتبہ نوجوان گرفتار
جبکہ سوشل میڈیا پر ایک اسکرین شاٹ گردش کررہا ہےجس میں یشما گل نے ہانیہ عامر کو براہِ راست شادی کی پیشکش کی ہے، اسکرین شاٹ میں یشما کہتی ہیں ’’مجھ سے شادی کرلو!‘‘ہانیہ عامر نے اس بولڈ پیغام کا جواب اپنے خاص برجستہ انداز میں دیا کہ ’’لائن میں لگ‘‘ –
سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کردیئے گئے