پاکستان شوبز انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار اور میزبان یاسرحسین نے اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔
باغی ٹی وی :یوں تو یاسر حسین آج کل پاکستان میں ترک ڈرامے ارطغرل کو نشر کرنے اور ترک اداکاروں کو برانڈ ایمبیسڈرز بنانے پر تنقید کرنے پر خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور انہیں خود بھی اپنے بیانات پر تنقید کا سامنا رہتا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اور ارطغرل ڈرامے کے مداح انہیں ان کی سوشل میڈیا کی ہر پوسٹ یا بات بے بات تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں-
لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ کر سب کو حیران کردیا ہے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کا اعلان یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرم اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کرکے کیا۔
اپنی پوسٹ میں یاسر حسین نے بتایا کہ ہدایت کاری کے میدان میں انہوں نے اپنا ڈیبیو ایک گانے ‘ڈوری’ سے کیا ہے۔
پراجیکٹ ڈوری کوخواجہ جواد نے پروڈیوس کیا ہے گلوکار حارث جلال نے گایا ہے جوایم جے پروڈکشنز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے-
گانے کو یوٹیوب پر یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقرا عزیز کے اکاؤنٹ پر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں یاسر حسین کی اہلیہ اقرا عزیز نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ویڈیو شیئر کی۔