تھپڑ کہانی اور سین کی ڈیمانڈ ہو تو مارنے میں‌کوئی مضائقہ نہیں یاسر حسین

میں‌آج کے ڈرامے میں‌نہیں‌دیکھتا
yasir hussain1

اداکار یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ڈراموں میں‌تھپڑ مارے جانے پر بات کی. انہوں نے کہاکہ میرے لئے یہ کافی حیرانی کی بات ہے کہ اگر آج بھی ڈراموں میں‌ تھپڑ مارے جاتے ہیں، میزبان نے کہاکہ کیا آپ ڈرامے نہیں دیکھتے تو انہوں نے کہا کہ نہیں‌میں‌آج کے ڈرامے میں‌نہیں‌دیکھتا. انہوں نے مزید کہا کہ جب میں ڈرامہ سیریل دریچہ (2011) ڈراما کررہا تھا اس میں بھی تھپڑ مارنے کے بہت سین ہوتے تھے، میں نے خود بھی 6،7 تھپڑ مارے تھے، وہ میرا پہلا ڈراما تھا، اگر آج بھی ڈراموں میں تھپڑ مارے جارہے تو بتائیں میں کیوں دیکھوں؟

انہوں‌ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” اگر تھپڑ مارنا کہانی اور سین کی ڈیمانڈ ہو تو تھپڑ مارنے میں‌کوئی ہرج نہیں ہے”. جس پر میزبان نے یاسر حسین کو یاد دلایا ان کا گزشتہ سال کا ڈراما ’ایک تھی لیلیٰ‘ میں بھی تھپڑ مارنے کا سین تھا۔ جس پر یاسر حسین نے کہا کہ ’جی وہ کہانی کے لحاظ سے اس سین میں تھپڑ مارنا ضروری تھا۔یاد رہے کہ پاکستانی ڈراموں میں آج بھی مرد کی طرف سے عورت پر ہاتھ اٹھایا جاتا ہے، ایسے سینز اور کہانیوں کو لیکر سوشل میڈیا پر کافی بحث مباحثہ چلتا رہتا ہے. اور ڈراموں میں تھپڑ مارنے جانے کے عمل کو سخت ناپسند کیا جاتا ہے.

پاکستان اور ترکی کی کو پروڈکشن” صلاح الدین ایوبی” کا ٹیزر جاری کردیا گیا

ماضی کی معروف ماڈل ماہم امجد کے والدکے قتل کیس کی اہم سماعت

پاکستانی اداکار و ماڈل عامر شاہ "رن وے ماڈل یونیورس 2023″منتخب

Comments are closed.