لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا جس میں کہا کہ اپیل ہے 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، ہم ایک سال سے انصاف ملنے کے منتظر ہیں، ہمیں انصاف دیں۔

باغی ٹی وی : یاسمین راشد نے جیل سے لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ 9 مئی کو سال گزر گیا ہے ابھی تک خواتین جیلوں میں ہیں،کسی بے گناہ کی ضمانت ہو بھی جائے تو نئے کیس میں گرفتاری ہوجاتی ہے، یہ انصاف نہیں سیاسی انتقام ہے، تحریک انصاف ایک سال سے نشانہ بنی ہوئی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ جعلی حکومت بتائے بار بار ججوں کے تبادلے کون کروا رہا ہے؟ جعلی حکومت بتائے پولیس مقدموں کا ریکارڈ لے کر کیوں نہیں آتی؟اپنے خط میں پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جعلی حکومت بتائے دلائل دینے کی باری پر پراسیکیوٹر کہاں غائب ہو جاتا ہے؟-

جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کافیصلہ کرلیا،اڈیالہ جیل راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پیسے منی لانڈرنگ نہیں مشکوک ٹرانزیکشن کے باعث پکڑے گئے تھےسول عدالت میں کیس چلتا تو مزید 5 سال تک پیسے پاکستان نہ آسکتے، 190ملین پاؤنڈ معاہدہ خفیہ رکھنا پرائیوٹ پارٹی اور نیشنل کرائم ایجنسی کی ڈیمانڈ تھی۔

الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر 7 اعتراضات

Shares: