صوبائی وزیر صحت کا سروسز ہسپتال کا دورہ، ایم ایس کی سرزنش،وارننگ بھی دے دی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اچانک سروسز ہسپتال لاہورپہنچ گئیں

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرز سمیت مختلف شعبہ جات کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت نے صفائی ستھرائی کے انتظامات مناسب نہ ہونے کے باعث اے ایم ایس کی سرزنش کی اور کارکردگی بہتربنانے کے لئے وارننگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے سروسزہسپتال لاہورکے دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت بھی کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔سروسز ہسپتال لاہور میں مریضوں نے ادویات کی فراہمی بارے اطمینان کا اظہارکیا ہے۔حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو اربوں روپوں کا بجٹ دیتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو بہترعلاج گاہیں بنانے کامشن ہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ہرقسم کی ادویات مفت فراہم کررہے ہیں۔ وزیر صحت نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈ فراہم کرنے کا مقصد ہی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی شکایات پر متعلقہ انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیاجائے گا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

Comments are closed.