محمود الرشید ,یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

تھانہ شادمان نے مقدمہ 768/23 درج کر رکھا ہے
yasmeenrashid-dr

تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کر دی گئی،

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی پرتشدد واقعات کے درج دو مقدمات میں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت پر سماعت ملتوی کردی، درخواست ضمانت پر سماعت جج ارشد جاوید نے کی ،عدالت نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی جبکہ پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت پرسماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا،ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف تھانہ گلبرگ میں درج مقدمہ 1271/23 درج ہے

دوسری جانب سانحہ 9 مئی کے 3 مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کی ضمانت پرسماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی ، عدالت نے میاں محمود الرشید کے وکلاء سے دلائل طلب کر لیے،پولیس نے عدالت میں کہا کہ میاں محمود الرشید پر تھانہ شادمان نزر آتش کرنے اورنیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینیٹر جلانے اور پولیس پر پیٹرول بم پھینکنےکا الزام ہے, عدالت نے میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانتوں پر مزید سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،گلبرگ پولیس نے میاں محمود الرشید اور دیگرکیخلاف مقدمہ نمبر 1283/23 اور 1280/23 درج ہے، تھانہ شادمان نے مقدمہ 768/23 درج کر رکھا ہے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

Comments are closed.