ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کردیں۔
0
136
ecp

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور زلفی بخاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی-

باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت کی، فل بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں،عدالت نے بلال یاسین کی درخواست خارج کرتے ہوے ڈاکٹر یاسمین راشد کو الیکشن میں حصہ لینے کا اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔

رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کے این اے 130 لاہور سے کاغذات منظوری کے خلاف لیگی رہنما بلال یاسین نے درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے حقائق کے برعکس یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، عدالت یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے حکم جاری کرے۔

اگر آپ چاہتے ہیں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہو تو بلاول کی آواز بنیں،آصفہ بھٹو

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی عدالت نے زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اعتراض گزار کی درخواست بھی خارج کردی، عدالت نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ذلفی بخاری کو بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

انتخابی نشان تبدیل ہونے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی ہونے کی وارننگ دے …

درخواست گزار تنویر احمد نے مؤقف اپنایا تھا کہ زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کیے گئے ہیں لہٰذا عدالت ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے تاہم عدالت ان کی استدعامسترد کردی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفی منظور

Leave a reply