یتیم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے

0
47

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شکر گڑھ میں یتیم بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ ہونے پر شہری سڑکوں‌ پر نکل آئے

‏شکرگڑھ کے کوٹ نیناں کے علاقہ ڈھڈوال میں یتیم بچی رمشاء سے گینگ ریپ کے ملزمان پکڑنے نہ جانے کے خلاف خواتین ومردوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی،خواتین کی جانب سے رمشاء کو انصاف دو کے نعرے لگائے گئے

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے یتیم بچی کے ساتھ زیادتی کی لیکن پولیس ملزمان گرفتار نہیں کر رہی ، ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے.

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزم ضمانت پر اور 3 حراست میں ہیں۔مظاہرین نے ملزمان سے ساز باز کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی، ایسے ملزموں کو پھانسی دی جائے.

ایف آئی آر کے مطابق بچی ہمسائے کے گھر دودھ لینے گئی تو ملزم نے زبردستی کی۔ بچی کی چیخ و پکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ والدہ نےملزم سے پوچھ گچھ کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا،

Leave a reply