ڈیرہ غازیخان : نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن گئی۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس

ٹیچنگ ہسپتال میں انتظامی نااہلی آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آئی سی یو میں داخل مریضہ جان بحق،فی الفور نااہل اور کرپٹ پرنسپل کو عُہدے سے ہٹایاجائے،وائی ڈی اے

ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آئی سی یو میں داخل مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان اس افسوسناک واقعے پر افسردہ ہے اور اِس انتظامی نااہلی کی پُرزور مُذمت کرتے ہیں۔ایک مریض کو سیریس حالت میں لاہور علاج کےلیے شِفٹ کیا جارہا ہے۔

نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن چُکا ہے۔آج ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ صحت سے مُطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس نااہل اور کرپٹ پرنسپل کو عُہدے سے ہٹایاجائے/terminateکیا جائے اور ایک اعلٰی درجے کی انکوائری کمیٹی بناکر اِس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لاکرسزادی جائے۔

اس پرنسپل کے عُہدے پر بیٹھے ہوئے کبھی بھی صاف اور شفاف انکوائری مُمکن نہیں کیونکہ گُذشتہ تین سال میں یہ تیسرا واقعہ ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اموات واقع ہورہی ہیں 1..تین سال پہلے آکسیجن سپلائی بند کرنے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی 2۔ ۔اُس کے بعد آئی سی یو میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی اور چھ گھنٹے ڈاکٹرزاورعملہ اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو مصنوعی سانس دیتے رہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔۔اس انکوائری کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،3.اب نیفرالوجی وارڈ میں سلنڈر بلا سٹ ہواہے،4۔ایک ہفتہ پہلے ٹراما سنٹر کی لفٹ بند ہونے سے ایک شخص موت کے منہ سے بچا ہے،5۔نیو بلڈنگ کی 80 لاکھ مالیت کی ایچ ویک کیبل چوری ہوئی اسکی انکوائری کا نتیجہ بھی نہیں نکلا۔

ہر دفعہ کِسی جونئیر بے قصور ڈاکٹر کو قُربانی کا بکرا بناکر نوکری سے برخواست کردیا جاتاہے ،اب ینگ ڈاکٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اس انتظامی نااہلی کو چھُپانے یا پردہ ڈالنے سے پہلے پرنسپل کاعُہدے سے ہٹایا جانا/ٹرمینیٹ ہونا انتہائی ضروری ہے اور اس مُطالبے کےلیے ہمیں جِس حد تک احتجاج کرنا پڑا ہم کریں گے۔

وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان پرنسپل کی ٹرمینیشن اور اُسکے بعد فوراََ صاف شفاف انکوائری کا مُطالبہ کرتے ہیں اور جب تک مُطالبات پورے نہیں ہوتے ہم آؤٹ ڈور (OPD) ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔

Leave a reply