پاکستان کے معروف و مقبول اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ترک ڈراموں سے ہماری انڈسٹری پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔
باغی ٹی وی : اداکار ہمایوں سعید پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان کے ہمراہ وسیم بادامی کے شو میں شریک ہوئے وسیم بادامی نے شو کے دوران ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ترک ڈرامے آنے سے ہماری انڈسٹری متاثر ہوئی ہے کیا یہ بات غلط ہے؟ اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے آنے چاہئیں۔
وسیم بادامی نے پوچھا ایسا کہا جاتا ہے کہ ترک ڈرامے آنے سے ہمارے فنکار بے روزگار ہوتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے کہا ایسا کچھ نہیں ہے کوئی بھی فنکار بے روز گار نہیں ہوتا ہمارے یہاں ماشااللہ بہت کام ہے۔
ہمایوں سعید نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہمارے یہاں ترک ڈرامے اتنے زیادہ آئیں گے ہی نہیں کہ ہمارا مقامی ٹیلنٹ متاثر ہو۔
اداکار نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ترک ڈرامے ہمارے ایک چینل پر آتے تھے اور ہر وقت وہاں پر صرف ترک ڈرامے ہی دکھائے جاتے تھے لیکن اب نہیں آرہے کیونکہ وہ لوگ بھی کتنے غیر ملکی ڈرامے لائیں گے۔ کبھی کوئی اچھا ڈراما آجاتا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور وہاں کی انڈسٹری کوبھی فائدہ ہوتا ہے اور اسی طرح ہونا چاہئے۔
فیصل قریشی نے ترک ڈرامہ "ارطغرل غازی” کیوں نہیں دیکھا؟
ہمایوں سعید نے کہا پہلے ہمارے مقامی چینل پر ہالی ووڈ کی انگریزی فلمیں چلائی جاتی تھیں ’سٹرڈے نائٹ اسپیشل‘ پر۔ اگر ہمارے یہاں ہالی ووڈ سے نیچے کی کوئی چیز دکھائی جاتی ہے تو ہم فوراً غیر یقینی کیفیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنا اچھا کام کریں اور اگر بیرون ملک کی بھی کوئی اچھی چیز یہاں دکھائی جائے تو اس سے ہماری انڈسٹری کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکار سمیع خان نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر غیر ملکی ڈراموں سے ہمیشہ ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوا ہے غیر ملکی ڈرامے معیاری ہیں تو اُنہیں لازمی پاکستان میں نشر کیا جائے، اس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔
تُرک ڈراموں سے ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے سمیع خان
سمیع خان نے ترک ڈراموں کے حوالے سے کہا تھا کہ تُرک ڈراموں سے بھی ہماری ڈرامہ انڈسٹری بہت بہتر ہوئی ہے لہٰذا ہمیں ان کی نشریات جاری رکھنی چاہیے اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز بہترین ڈرامہ ہے۔
خیال رہے کہ مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مببی ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے ڈرامے کو پاکستان میں بے حد پذیرائی ملی ڈرامے اور کرداروں نے پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کی اور کئی ایک اعزا اپنے نام کئے –
جہاں ڈرامے کو عوام کی جانب سے پسند کیا گیا وہیں شوبز شخصیات بھی منقسم نظر آئیں بعض شوبز شخصیات نے ترک ڈرامہ سیریل کو پسندیدہ اورپاکستان میں خوش آئند قرار دیا جبکہ بعض اداکاروں نے ڈرامےے کو پاکستان بالخصوص پی ٹی وی پر نشر کرنے کی بھر پور مخالفت کی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا جن میں سر فہرست یاسر حسین اور اداکار شان ہیں-







