مزید دیکھیں

مقبول

پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

نئے فنکار جب انڈسٹری میں آتے ہیں تو...

سیالکوٹ: شوہر سے جھگڑے پر 32 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، بیوروچیف شاہد ریاض) شوہر سے...

ایمان و حیا،لازم و ملزوم،تحریر:نور فاطمہ

ایمان اور حیا دو ایسی بنیادی خصوصیات ہیں جو...

تمباکو نوشی چھوڑیں، زندگی جئیں

تمباکو نوشی چھوڑیں، زندگی جئیں تحریر: ریاض جاذب تمباکو نوشی...

کنیئرڈ کالج کی طالبہ بالکونی سے گر کر جاں بحق

لاہور – شہر کے معروف تعلیمی ادارے کنیئرڈ کالج...

یہ داستان غم سنو حضرت حسین کی ،کرتا ہوں میں بیاں شہادت حسین کی

یہ داستان غم سنو حضرت حسین کی
کرتا ہوں میں بیاں شہادت حسین کی

انوپ جلوٹا

آغا نیاز مگسی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہندوستان کے نامور کلاسیکل و نیم کلاسیکل گلوکار اور بھجن گائک انوپ جلوٹا 29 جولائی 1953 میں نینی تال میں پرشوتم داس جلوٹا کے گھر میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے لکھنوٴ میں تعلیم حاصل کی ۔ ان کا تعلق موسیقی کے شام چوراسی گھرانے سے ہے۔ انہوں نے اپنی گائیکی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔انڈین موسیقی میں جگجیت سنگھ کے بعد انوپ جلوٹا کا مقام ہے جو کہ بھجن، گیت، غزل اور نعت و منقبت وغیرہ گاتے ہیں جبکہ بنیادی طور پر وہ بھجن گائک ہیں ۔ انہیں گائیکی کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ وہ امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں انوپ جلوٹا نے دو شادیاں کی ہیں پہلی شادی میں ناکامی کے بعد انہوں نے دوسری شادی ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال کی بھتیجی اداکارہ میدھا گجرال سے شادی کی ہے جن کے ساتھ ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی گزر رہی ہے ۔

ان کے گائے ہوئے چند غزلوں کے بول
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پتھر بنا دیا مجھے رونے نہیں دیا
درد محبت کے ماروں کے سہارے ڈوب گئے
آج ہمیں دیوانہ کہہ لو کل پچھتاؤ گے