بھارت میں ایک برازیلین خاتون ماڈل کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں پیش آیا جہاں ایک برازیلین ماڈل خاتون ہوٹل میں رہائش پذیر تھی جہاں اسے ایک پارسل دینے کے لیے آنے والے ڈلیوری ایجنٹ کی جانب سےجنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا،رپورٹ کے مطابق پولیس کو دی جانے و الی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خاتون ماڈل نے ایک آن لائن ایپ سے کھانا آرڈر کیا تھا جسے ڈلیور کرنے کے لیے آنے والے لڑکے نے خاتون کو نامناسب انداز میں چھوا اور ان سے بدتمیزی کی،ڈپٹی کمشنر پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کمار راؤ کالج کا طالب علم ہے اور پارٹ ٹائم ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جب کہ نوجوان ملزم کو ہراسانی کی درخواست موصول ہونے کے بعد اسی دن گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Shares: