آج جو لوگ جیلوں میں وہ میرٹ پر کیونکہ یہ مکافات عمل ہے،مریم اورنگزیب

نواز شریف آئیں گے تو پاکستا ن آگے جائے گا،
0
88
maryamzeb orangzeb

سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے وقت میں ہم انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمے درج ہوئے اور آج بھی آرہے ہیں ،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفتوں میں عمران خان نے جھوٹے مقدمات درج کروائے،ہم نے میرٹ پر بیلز لی ، آج جو لوگ جیلوں میں وہ میرٹ پر کیونکہ یہ مکافات عمل ہے، یہ مہنگائی آئی ایم ایف کی شرط تھی جس کی وجہ سے اتنی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ،ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا،سولہ ماہ کی مہنگائی چار سال کی نا لائقی کا نتیجہ تھی ، اکیس تاریخ کو نواز شریف مینار پاکستان اپنا نظریہ بیان کریں گے ، نواز شریف نے اس ملک کے نوجوان کو روزگار دیا، نوجوانوں کو لوگوں کو پتا ہے کہ مہنگائی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نواز شریف نے کیا ، نواز شریف کو چوتھی دفعہ وزیر اعظم بننے کی ضرورت نہیں بلکہ پاکستان کا مستقبل بنانے کی ضرورت ہے،

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہم نے دسمبر 2021 میں کہا تھا کہ نوازشریف وطن واپس آئیں گے، عوام نواز شریف کو آخری امید کے طور پر دیکھ رہے ہیں، نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، دوست ممالک کا اعتماد صزف نوازشریف پر ہے،نوازشریف نے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالا،نواز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، 2013 میں پاکستان میں دہشت گردی، معاشی بحران ختم کیا، مہنگائی کم کی، نواز شریف نے 2017 میں ایک ترقی کرتا پاکستان دکھایا، اب بھی نواز شریف آئیں گے تو پاکستا ن آگے جائے گا،

نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی

نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ

کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی

Leave a reply